English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصر: برطانوی شہزادہ چارلس کی سیسی اور شیخ الازہر سے ملاقات

قاہرہ: شہزادہ چارلس عالم اسلام کی تاریخی درس گاہ جامعہ الازہر کے شیخ ڈاکٹر احمد الطیب سے ملاقات کررہے ہیں

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے محل میں برطانوی شہزادی چارلس اور ان کی اہلیہ شہزادی کیملا ڈچز کا استقبال کیا۔ شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ اردن کے دارالحکومت عمان سے مصر کے 2 روزہ دورے پر پہنچے جمعرات کے روز قاہرہ پہنچے تھے۔ سیسی سے ملاقات کے بعد شہزادہ چارلس نے شیخ الازہر ڈاکٹر احمد طیب سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے جامعہ الازہرکے دورے کے دوران دیگر افراد سے بھی ملاقات کی۔ اپنے دورے کے دوران کیملا پارکر نے قاہرہ میں عزبہ خیر اللہ پروگرام کا دورہ کیا یہ پروگرام کئی سال سے برطانوی کونسل کی نگرانی میں کام کررہا ہے ،جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی بہبود میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے