
چٹاگانگ (جسارت نیوز)قومی ٹیسٹ اسکواڈ ڈھاکا سے چٹاگانگ پہنچ گیاقومی اسکواڈ آج سے نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا۔پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے دورہ بنگلادیش میں قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میزبان ٹیم کو 3-0سے شکست دینے کے بعد ٹیسٹ سیریز پر نظریں جمالیں ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن کے ذریعے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خامیوں پر قابو پایا۔واضح رہے کہ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔