English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رودبارِ انگلستان میں ہلاکتوں کے بعد گشت بڑھا دیا گیا

القمر

لندن؍ پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس اور برطانیہ کے درمیان رودبارِ انگلستان کے سمندری علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد دونوں ممالک کے ساحلی محافظوںنے گشت بڑھادیا۔ فرانسیسی وزیرداخلہ گیرالڈ ڈامانی کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ایک مبینہ انسانی اسمگلر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کرنے میں مصروف ہیں اور ایک شخص کے عراقی اور ایک کے صومالی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش میں فرانس کے شہرکیلے کے قریب سمندر میں 27 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔ صدر ماکروں کا کہنا تھا کہ وہ رودبارِ انگلستان کو قبرستان نہیں بننے دیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے