English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی گرین لائن منصوبے کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، اگلے دس دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم  عمران خان  کراچی آ کر منصوبے کا افتتاح کریں گے، دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے