نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امر یکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے خلاف ٹیرف پالیسیوں کی سزا اب تک بھگت رہا ہے۔امریکی اخبار میں شائع اس رپورٹ میں اس جانب نشان دہی کی گئی ہے کہ کمپنیوں کو مقابلہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کرنے کی بجائے حکومت نے اسے محدود کردیا، یہ ایک احمقانہ قدم تھا جو نہ صرف مہنگا بلکہ غیر نفع بخش بھی رہا ۔چین سے درآمدات پر ٹیکس نافذ کرنے کا مقصد بظاہر چین کو سزا دینا تھا لیکن اس ٹیرف پالیسی کی قیمت امریکی ادا کررہے ہیں-رپورٹ میں امریکی صدر جوبائیڈن سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی اس تباہ کن ٹیرف پالیسی کو ختم کریں اور چین کے بارے فکرمند ہونا چھوڑدیں-

