ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صحافی سمیع ابرائیم نے فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کی درخواست واپس لے لی

اسلام آباد: صحافی سمیع ابرایئم نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کی درخواست واپس لے لی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی سمیع ابرایئم کی جانب سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔ سماعت پر سمیع ابرائیم کے وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیچ ہوئے۔

صحافی سیمع ابرایئم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے درخواست واپس لینے کی وجہ پوچھنے پر وکیل نے بتایا کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے، سمیع ابرایئم لاہور چلے گئے ہیں۔

عدالت میں موجود ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے کہا کہ اگر یہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں