English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان : فلسطینی کیمپ میں حماس کے 3 کارکن قتل

القمر

 

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایک رہنما کے جنازے کے جلوس پر تحریک فتح کے ایک مسلح گروپ نے حملہ کرکے جماعت کے کم سے کم 3کارکنوں کو شہید اور 10 کو زخمی کردیا۔ زخمی ہونے والوں میں حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن زاھر جبارین بھی شامل ہیں۔ حماس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے ایک گودام میں دھماکے میں شہید ہونے والے جماعت کے رہ نما حمزہ ابراہیم شاہین کی نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں حماس کے 3ارکان شہید ہوگئے۔جنوبی لبنان میں ایک کیمپ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے حماس کے 3 ارکان مارے گئے۔ شہید ہونے والے حماس کارکنوں کی شناخت محمد طہ، عمر سہیلی اور حسین احمد کے ناموں سے کی گئی ہے۔ لبنان میں حماس کی قیادت نے الزام لگایا کہ فتح قومی سلامتی کے عناصر نے سوگواروں پر گولی چلائی جب وہ قبرستان کے دروازے پر پہنچے۔ یہ واقعہ صور شہر کے شمالی ٹاور میں پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جب جنازہ کیمپ میں حماس اور فتح کے مسلح عناصر کے قریب پہنچا تو سوگواروں کی طرف فائرنگ کی گئی۔ ہمیں یہ نہیں معلوم کہ کون کس پر گولی چلا رہا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں دونوں دھڑوں کے ارکان شامل ہیں۔دوسری جانب تحریک فتح نے حماس کی جانب سے عائد تمام الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا کہ جب فلسطینی شہری مغربی کنارے کے انتخابات میں فتح اور حماس سے وابستہ امیدواروں کو ووٹ ڈالنے جا رہے تھے۔ واضح رہے کہ لبنان اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے تحت اپنی حدود میں قائم ایسے 12 کیمپوں میں ایک لاکھ 92ہزار فلسطینی پناہ گزینوں کی میزبانی کرتا ہے۔ تاہم لبنانی فوج ان کیمپوں میں داخل نہیں ہوتی اور اس کی سیکورٹی کی نگرانی مقامی پولیس کرتی ہے۔

 

The post لبنان : فلسطینی کیمپ میں حماس کے 3 کارکن قتل first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے