پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما صوبا ئی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جب مودی کو اپنی عوام کو بیوقوف بنانا ہوتا ہے تو پاکستان کے خلاف شرانگیز بیانات دے دیتا ہے اور جب متحدہ کوآخری سانسیں لیتے وقت آکسیجن چاہیے ہوتی ہے تو وہ لسانی نفرت پھیلانا شروع کردیتی ہے۔ صو با ئی وزیر سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ریکارڈ چیک کرلیں پتا لگ جانا ہے۔ پاکستان کے بہترین مفاد میں متحدہ کو سوچ بدلنا ہوگی۔

