ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

این سی او سی نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول (این سی او سی) نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کرنے کا معاملہ زیر غور آیا، این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب وفاقی تعلیمی اداروں میں 3 سے 9 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی،

نیشنل کمانڈ این آپریشن کنٹرول کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ علاقے مستثنیٰ ہوں گے جہاں دھند اور موسم کی شدت زیادہ ہے، فیصلے کا مقصد طلبا کی زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسی نیشن کرنا ہے۔

این سی او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن جلد از جلد کرائیں، لاکھوں طلبہ کی ویکسی نیشن باقی ہے، اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بچے انفیکشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں