English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کویتی فوج میں خواتین کو بھرتی کرنے کی اجازت

کویتی فوج میں پہلی بار خواتین کو بھرتی کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ کویتی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ خواتین کو عسکری شعبے میں شامل کیا جائے گا۔ فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے آئندہ اتوار کے روز سے بھرتی کا آغاز کیا جائے گا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گریجویٹ‘ ڈپلومہ ہولڈر‘ بارہویں‘ گیارہویں یا اس سے کم درجے کی تعلیمی قابلیت رکھنے والی خواتین نان کمیشنڈ آفیسر اور آفیسر کے لیے درخواستیں دے سکتی ہیں۔امیدوارخواتین کیلئے جاری شرائط میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کویتی ہوں، عمر کی حد 18 سے 26 برس ہو، عمر کی انتہائی حد سے پیشہ ورانہ اور فنی مہارت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین مستثنیٰ ہوں گی، امیداوار خواتین صحت مند اور اچھے کردارکی مالک ہوں۔بھرتی کے لیے ایک شرط یہ بھی ہے کہ امیدوار خاتون فوجداری کے کسی مقدمے یا غیر اخلاقی سرگرمی، امانت میں خیانت جیسے کسی کیس کی سزا یافتہ نہ ہو، ڈگری کویت میں منظور شدہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے