English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نااہل حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کردیاہے

القمر

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے رہنما مولا ناراشد خالد محمود سومرو اور مولانا ناصر خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ نااہل حکمران مسلط، وفاقی اورصوبائی حکومتی نااہلی کے باعث ادراے تباہ، معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، مہنگائی، بیروزگاری، بجلی، گیس لوڈشیڈنگ، بدامنی اور گندگی عوام کے لیے نااہل حکمرانوں کے جانب سے تحفے ہیں، نااہل حکمرانوں نے عوام کو محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے تبدیلی کا ڈھونگ رچا کر عوام کو بیوقوف بنایا، انتخابات سے قبل عوام جو جو سبزباغ دکھائے گئے تھے اب عوام اس دھوکے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مولانا فضل الرحمن جیسے جرأت مند لیڈر کی ضرورت ہے، جلد نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کریں گے، مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا، ملک میں ہر روز نیا تماشا لگتا ہے، عمران خان ملک بچانے نہیں ملک توڑنے کے ایجنڈے پر ہے اور ہم کسی صورت کسی کو یہ ملک توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے حکمران بھی عمران خان سے کم نااہل نہیں سندھ کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوٹا جارہا ہے لاڑکانہ سے کراچی تک پورا صوبہ کچرا کنڈی بن چکا ہے اسپتالوں مین علاج نہیں اسکولوں میں تعلیم نہیں نیا بلدیاتی نظام اس لیے لایا جا رہا ہے تاکہ کرپشن کا اضافہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اب بیدار ہیں اور کراچی سے کشمور تک سندھ میں اب متبادل قیادت جمعیت علما اسلام ہے جو یہاں کے عوام کو حقوق دلوائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ 23 مارچ کو مولانا فضل الرحمن کے حکم پر پورے ملک کے عوام کا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا اور مولانا کی قیادت میں اس ملک حقیقی اسلامی جمھوری پاکستان بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے