
پیانگ یانگ(انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا میں 11 روز کے لیے ہنسنے اورگھرکا سودا خریدنے پرپابندی عائد کردی گئی ۔ شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کے انتقال کو10 سال مکمل ہونے پرشمالی کوریا کی حکومت نے سوگ کااعلان کیا،جس کے دوران عوام کے ہنسنے، شاپنگ کرنے اور تقریبات منعقد کرنے پربھی پابندی ہوگی۔ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ کم جونگ ال کا انتقال 2011 ء میں ہوا تھا جس کے بعد ان کے چھوٹے بیٹے کم جونگ ان نے حکمرانی سنبھالی اوروہ تاحال شمالی کوریا کے رہنما ہیں۔
