English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں جرمنی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، قمر جاوید

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں جرمنی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ جرمنی کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان جیسپر ویک نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون،شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں جرمنی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا غیر مستحکم افغانستان کے متحمل ہوسکتی ہے، جو اقتصادی تباہی کا شکار ہے۔

انہوں  نے بڑھتے ہوئے انسانی تباہی کو روکنے کے لیے عالمی اتحاد اور مخلصانہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے ک کے   عزم کا اظہار کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے