English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان کے بہتر مستقبل کے لیے عالمی برادری کو آگے بڑھنا ہو گا، او آئی سی

اسلام آباد: اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے رکن ممالک نے امت مسلمہ سمیت عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے بہتر مستقبل کے لیے عالمی برادری کو آگے بڑھنا ہو گا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہو ا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری سےد صداقت علی نے حاصل کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 1980 مین 40 برس پہلے بھی افغانستان پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس طلب کیا تھا اجلاس کےلئے پاکستان کا انتخاب خوش آئند ہے، عالمی ادارہ خوراک نے تنبیہہ کی ہے کہ افغانستان میں دنیا کا بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔ پاکستان نے بھارت کو افغانستان کو 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات افغانستان بھجونے کی اجازت دی ہے ۔

 او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حصین ابراہیم طحہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس اسلام کے اتحاد اور یکجہتی کے عالمی پیغام کا عکاس ہے او آئی سی نے ہمیشہ افغانستان کی بھرپور سپورٹ کی ہے، او آئی سی نے ہمیشہ افغانستان کے اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی ہے۔

 ترک وزیر خارجہ میلولت چاوش اولو نے او آٰئی سی ایشیا، عرب اور افریقہ گروپس کی جانب سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  افغانستان کے معاملے ہر ایران، پاکستان ، تاجکستان، ازبکستان کے فعال رابطوں کو سراہتے ہیں ہمارے افغان بھاٰئی بہنوں کا بہتر مستقبل ہونا چاہیے اس کا فیصلہ یہاں پر ہونا ہے، افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہمارا فرض ہے افغانستان کی آبادی کا 60 فیصد شدید غذائی قلت کا شکار ہے آج جو فیصلے ہوں ان کا حقیقی اطلاق یقینی بنانا ہو گا ۔اسلامی ترقیاتی بینک کا “ٹرسٹ فنڈ کا قیام” درست سمت میں بہترین اقدام ہے افغانستان کا بینکنگ نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، مہاجرین کی بہبود یقینی بنانا ہو گا طالبان عبوری حکومت کو استحکام، بچیوں کی تعلیم سمیت حقوق کا تحفظ کرنا ہو گا طالبان عبوری حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

 اسلامی ترقیاتی بنک کے چیئر مین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی 76 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے یہ ضروری ہے کہ افغانستان میں نوجوانوں اور خواتین کی مدد کی جایے 46 برس تک اسلامی ترقیاتی بنک نے اپنے اراکین کی سوشو اکنامک ترقی کےلیے کوشش کیں ۔بنک نے القدس فند، اسلامک سولیڈیریٹی فنڈ سمیت متعدد اقدامات اختیار کیے۔

اجلاس کے آخر میں وزےراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ افغانستان بدقسمتی سے جہاں 40 برا پہلے کھڑا تھا آج بھی وہیں کھڑا ہے ہمارے سامنے۔موجود بحران انسان کا بنایا ہوا بحران ہے یہ ہماری مذہبی ذمہ داری بھی ہے کہ ہم افغانوں کی مدد کریں افغانستان کی سردیاں شدید ہوتی ہیں طالبان وزیر نے واضح کہا کہ وہ تینوں شراٰط پر عملدرآمد کو تیار ہیں طالبان ایک پشتونوں کی تحریک ہے افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں ثقافت مختلف ہے جب تک فوری کاروائی نہیں کی جاتی افغانستان ایک غیر یقینی صورتحال میں جا رہا ہے دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح افغانستان بھی کورونا وبا سے شدید متاثر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے