ایڈیلیڈ(جسارت نیوز) انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ میں 100 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہ کر منفرد ریکارڈ بنا دیا۔انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے آسٹریلیا سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں منفرد بیٹنگ ریکارڈ قائم کردیا،634ٹیسٹ وکٹیں لے کر وہ انگلینڈ کے کامیاب ترین بولر تو ہیں تاہم میچ کے تیسرے دن ناقابل شکست رہ کر نیا اعزاز پالیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 100مرتبہ ناٹ آئوٹ رہنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔

