پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی، دھرنا دینے اور مارچ کرنے کے لیے ابھی ہمارے پاس 2 ماہ ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں،امریکا نے طالبان کے ساتھ بھی صلح کر لی،خیبرپختونخوا کی عوام نے پیغام دیدیا یہ جعلی حکومت تھی اور ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ کرپشن کی صرف باتیں کی گئیں،جمیعت علمائے اسلام کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،جے یو آئی پہلے بھی خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی سیاسی قوت تھی اب بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں شہباز شریف 23 مارچ کے پلان پر مشاورت مکمل کریں گے،ہمارے صوبے میں بلدیاتی انتخابات آگئے باقی پارٹیاں بھی کچھ مصروف تھیں۔

