English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، حافظ حمداللہ

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکرٹیک  (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ  نے کہا ہے کہ  خیبر پشتونخواکے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا ،بلدیاتی الیکشن کی اگلے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی کو شرمناک اور عبرتناک شکست دیں گے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے ووٹ چوری کرنے کے لئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا،  خیبر پختونخواہ کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے حکومت اور نوٹ کی طاقت کو شکست دی ۔  صوبائی اور وفاقی حکومت ،پشاور، مئیر اور دیگر انتخابی نتائج کو روکنے کی سازش کررہی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بغیر کسی تاخیر کے  پشاور، مئیر کی کامیابی سمیت تمام کامیاب امیدواروں کا اعلان کرے ، جمعیت علمائے اسلام اور مولانا فضل الرحمن کی سیاست ختم کرنے والوں کی بیساکھیوں پر کھڑی سیاست ختم ہونے والی ہے ۔ اب پی ٹی آئی کی جھوٹی سیاست ، کرپٹ اور نااہل سرکار کا خاتمہ پورے ملک میں پی ڈی ایم کے ہاتھوں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے