English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

با صلاحیت تیر اندازوں کو قائد اعظم آرچری ایوارڈزدینے کا اعلان

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم آرچری ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے پہلے قائد اعظم آرچری ایوارڈز کا اعلان کر دیا ، بہترین تیر اندازوں کو ایوارڈز دئے جائیں گے ،اس سلسلے میں قائد اعظم آرچری ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سیکریٹری جنرل کنول حسان نے بتایا کہ 2021 میں ہم نے تیر اندازی کے کھیل کو کراچی سمیت سندھ میں فروغ دیا ،اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیز میں اس گیم کو تیزی سے فروغ ملا ہے ، میں بہت خوش ہوں کہ ہمارے ساتھ موجود ایشیا سند یافتہ آرچری کوچ حسان عبداللہ نے ہر موقع پر ہماری رہنمائی کی اور تیر اندازوں کی جدید خطوط ہر تربیت کی جبکہ ان کے ساتھ ساتھ دیگر کوچز اور آفیشلز کی ٹیم نے 16کامیاب ایونٹس منعقد کئے ،متعدد کیمپس لگائے جبکہ کوچنگ ورک شاپس اور ایونٹس اس کے علاوہ تھے ،اس سال ہ میں کئی نئے لیکن با صلاحیت تیر انداز ملے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو حیران کیا ،ان کے کھیل میں پہلے سے بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے