English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ٹیسٹ رینکنگ، مارنس لبوشین نے جوئے روٹ سے پہلی پوزیشن چھین لی

القمر

دبئی(جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلی پوزیشن پر آگئے، مارنش لبوشین نے انگلش کپتان جو روٹ کو پیچھے دھکیل دیا۔بیٹرز کی رینکنگ میں مارنس لبوشین پہلے، جو روٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں 9ویںپوزیشن برقرار ہے۔بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، کیوی کپتان کین ولیمسن چوتھے، روہت شرما5ویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، ویرات کوہلی ساتویں، سری لنکا کے کرونا رتنے 8ویں، بابر اعظم9ویں اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا 18واں نمبر ہے اور فواد عالم 20ویں نمبر پر براجمان ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، روی چندر ایشون دوسرے، شاہین شاہ آفریدی تیسرے، ٹم ساتھی چوتھے اور جوش ہیزل ووڈ 5وین نمبر پر موجود ہیں۔آل رائونڈرز کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے