English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ڈی ایم ہماری بات مان لیتی تو عمران خان کب کے گھر جاچکے ہوتے ،ناصر حسین شاہ

القمر

سکھر(این این آئی)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم اگر لانگ مارچ اور استعفے دینے کی بات سے ہٹ کر ہماری تحریک عدم اعتماد لانے کی بات مان لیتی تو یہ حکومت کب کی گھر جاچکی ہوتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرآئی بی اے یونیورسٹی میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بلدیاتی قانون پر اعتراض اٹھانے والی پی ٹی آئی کے اپنے صوبوں پنجاب اور کے پی کے میں الگ الگ بلدیاتی قانون کیوں ہیں،اگر کے پی کے میں ان کا بلدیاتی قانون اتنا اچھا ہے تو اب اس میں کیوں ترامیم کی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی قانون میں اپوزیشن کی مشاورت شامل ہے،اب یہ تحریک چلالیں یا کچھ بھی کریں یہ لوگ راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی دھونس اور دھاندلی کی سیاست ختم ہوچکی ہے ،ہم نے 2013ء کے قانون میں ترامیم کرکے اسے مضبوط بنادیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کے یونٹ میں22روپے کا اضافہ ہواہے۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کے لیے متعدد پروگرام شروع کررہی ہے ،سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے دیہی علاقوں میں خواتین کو برسر روزگار بنانے کے لیے جاری پروگرام سے اب تک 13 لاکھ خاندان استفادہ حاصل کرچکے ہیں،نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے قرضے دیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے