کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کورونا وائرس کے ٹیسٹوں میں تیزی لانے کے لیے حکومتی فنڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ۔ موریسن نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسی شرح سے اخراجات جاری رکھنے کی متحمل نہیں ہو سکتی ، جس شرح سے اس نے 2020 ء اور 2021 ء میں خرچہ کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے آسٹریلیا کو اس بحران سے نکالنے کے لیے کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، ۔
