لاہور: کاہنہ کے علاقہ ہلوکی پنڈ میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست دو ملزمان ہلاک ہوگئے بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان ساجد اور عبدالرحمن سی آئی اے ماڈل ٹائون کے پاس زیر تفتیش تھے۔ پولیس دونوں ملزمان کو گزشتہ رات جب ان کے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے لے جا رہی تھی کہ دونوں ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لئے فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں زیر حراست دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

