سکھر(نمائندہ جسارت) سابق وفاقی وزیر علامہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے اپنے 2 روزہ دورہ سکھر کے دوران مدارس اہلسنت کے دورے کیے جامعہ محمدیہ تعلیم القرآن والحدیث میں بانی مفتی قاری ساجد رفیق قادری، جامعہ انوار مصطفائی کے بانی صاحبزادہ محمد آصف رفیق اور جامعتہ المبارک کے بانی مولانا اللہ وسایا اندھڑ حسینی اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ مدارس اہلسنت میں قرآن و حدیث کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی اور عصری تعلیم کا اہتمام خوش آئند ہے جامعہ محمدیہ تعلیم القرآن والحدیث میں طالبہ سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ طلبہ دلچسپی سنجیدگی اور دل لگاکر تعلیم حاصل کریں عربی فارسی اردو کے علاوہ انگلش کی تعلیم پر بھی توجہ دیں تاکہ موجودہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق عصر حاضر کے چیلنجز کامقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں علماکرام کے ساتھ دنیاوی تعلیم دینے والے اساتذہ کرام کی تقرری قابل تعریف ہے تینوں مذکورہ مدارس اہلسنت کے دوروں کے دوران علامہ غلام محمد سعیدی، میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر کے چیئرمین غیاث الدین قادری، تنظیم السعید ضلع سکھر کے ناظم اعلیٰ تابش خان سعیدی، نائب ناظم اعلیٰ حافظ انعام الٰہی شمسی روفی سعیدی، مولانا غلام حسن چراغی، حافظ فرحان علی غوری، مولانا ارشد سعیدی، قاری مہر علی سعیدی، صاحبزادہ سہیل رفیق اور یگر بھی ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے ضیا الحق شمسی ایڈووکیٹ کے زیر تعمیر کاظمی ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور دعائے خیرکرائی۔
