English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 7، لاہور میں شیڈول میچز کے انتظامات سے متعلق اہم اجلاس

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی زیر صدارت پی ایس ایل 7 کے لاہور میں شیڈول میچز کے انتظامات اور سیکیورٹی پر اہم اجلاس ہوا۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں منعقدہ اجلاس کی نگرانی چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کی، اجلاس میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں ڈی سی لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی ٹی او لاہور سمیت صوبائی حکومت کے دیگر سیکورٹی احکام نے شرکت کی، جس میں پی ایس ایل کے میچز کی سیکورٹی اور اسٹیڈیم کے باہر فینز زون کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء نے اسٹیڈیم آمد کے لیے تماشائیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا، اسی دوران لیگ کے دونوں میں اسٹیڈیم کے اردگرد مجوزہ ٹریفک پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے