چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان کے مطابق شنگھائی میں قائم فوسن فارما نے سال 2021 کے دوران تائیوان کو نوول کرونا وائرس ویکسین کی 1 کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار خوراکیں فراہم کی ہیں۔
ریاستی کونسل کے دفتر برائے تائیوان امور کی ایک ترجمان ژو فینگ لیان نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ویکسینز 15کھیپوں میں جزیرے پر پہنچائی گئی ہیں۔مین لینڈ آبنائے تائیوان کے پار ہم وطنوں کی بہبود اور صحت کے تحفظ کیلئے فوسن فارما اور جرمن کمپنی بائیواین ٹیک کی تیار کردہ نوول کرونا وائرس ایم آر این اے ویکسینز تک تائیوان کی عوام کی رسائی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ژو نے مزید کہا کہ ویکسین کے بارے میں تفصیلی میڈیا رپورٹس آن لائن دستیاب ہیں۔

