سڈنی (جسارت نیوز)پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف سڈنی ٹینس کلاسک مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ ان کو مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈمیں میزبان جان ولیم پیرز اور ان کے سلواکین جوڑی دار فلپ کولاسک نے شکست دی۔ اے ٹی پی کے زیراہتمام سڈنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں میزبان جان ولیم پیرز اور ان کے سلواکین جوڑی دار فلپ کولاسک نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف کو 6-3،3-6 اور 12-14 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ مینز ڈبلز سیمی فائنل رائونڈ میں آسٹریلیا کے جان ولیم پیرز اور ان کے سلواکین جوڑی دار فلپ کولاسک کا مقابلہ آسٹریلیا کے الیکسی پوپیرین اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میٹ ریڈ سے ہوگا۔
