ماسکو: روس کی فوجی دستے کا قازقستان سے انخلا مکمل ہوگیا ہے، قازقستان نے مظاہروں، بیامنی کو قابو کرنے کے لیے روس سے مدد لی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کے روس کی فوجی دستے کا قازقستان سے انخلا مکمل ہوگیا ہے۔ قازقستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر رواں ماہ پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن یوکرین پہنچ گئے ہیں، وہ روس کی ممکنہ جارحیت کے خلاف یوکرین سے اظہار یکجہتی کے طور پر آئے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا نے جنوری، فروری میں روس کی جانب سے یوکرین پر جارحیت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا تھا کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ اپریشن کی تیاری کررہا ہے، روس یوکرین میں جارحیت کرنے کا ماحول بنارہا ہے، روس مشرقی یوکرین میں اپریشن کیلئے پہلے ہی اپنے آپریٹوز تعینات کرچکا ہے۔

