English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبو ضہ جموں کشمیر میں دستی بم سے حملہ ، تین افراد زخمی

سری نگر: بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں منگل کے روز سرینگر کے علاقے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میںنامعلوم حملہ آوروں نے دستی بم سے حملہ کیا جس  کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کوالجیت سنگھ نے بھی تین افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔دوسری جا نب قا بض بھارتی سیکورٹی فروسز نے سرینگر کے مختلف علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے