English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جامع مسجد سری نگر میں مسلسل 27ویں جمعہ کو بھی نمازپر پابندی

القمر

سری نگر(صباح نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد سری نگر میں ایک با ر پھر لوگوں کو مسلسل 27ویں مرتبہ بھی نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ اسلامی دعوت و تبلیغ کا سر چشمہ جامع مسجد سری نگر کا منبر و محراب بدستور خاموش ہے جبکہ انجمن کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی کوآج ڈھائی سال مکمل ہوگئے ہیں۔ قابض انتظامیہ نے میر واعظ کی تمام سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر بھی قدغن عاید کر رکھی ہے ،یہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ بیان میں کشمیری عوام اور مذہبی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس سلسلے میں قابض انتظامیہ پر دبائو ڈالیں، جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر قدغن کشمیری مسلمانوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور باعث تشویش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے