لیما(انٹرنیشنل ڈیسک)جنوب امریکی ملک پیرو کے صحرائے نازکا میں سیاحوں کو لے جانے والا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، جس کے نتیجے میں اس میں سوار 7افراد ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق حادثے کے وقت طیارہ نازکا لائنز دکھانے کے لیے سیاحوں کو لے جا رہا تھا۔نازکا لائنز اپنی وسیع زمینی شکلوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے، جنہیں جیٹ طیارہ سے بہترین طور پر دیکھا جاتا ہے۔ادھر مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے۔

