ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ باکسنگ کنوینشن آج نیشنل کوچنگ سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے نیشنل کوچنگ سینٹر میں سندھ باکسنگ کنوینشن آج 3 بجے منعقد ہوگا۔پاکستان باکسنگ کے علی اکبر شاہ قادری کی سربراہی میں قائم انٹرنیشنل ITO محمد اکرم خان، اولمپک باکسنگ ریفری جج غلام حسین پٹنی،ایشین چمپیئن و انٹرنیشنل کوچ علی بخش بلوچ،عبدالمجید بروھی،اولمپیئن باکسر ،ایشین چمپئن و ایشین گیمز گولڈ مڈلسٹ مہراللہ لاسی ،دوست محمد بھٹو پر مشتمل کمیٹی نے پورے سندھ اولمپیئن، انٹرنیشنل و نیشنل سابق باکسرو ں ، اولمپک،انٹرنیشنل و نیشنل ریفری ججز، آفیشلز، کلب لیول تا انٹرنیشنل لیول کے باکسنگ کوچز کو شرکت کی دعوت دی ہے۔علی اکبر شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے حکومتی و سیاسی ذمے داران کو بحیثیت آبزرور شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ سندھ باکسنگ کنوینشن میں منظور ہونے والی متفقہ قراردادوں و اپیل کو شرکاء کی دستخط کے ساتھ متعلقہ اداروں تک پہنچایا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں