ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس یوکرین پرحملے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے، امریکی صدر

 واشنگٹن:امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ روس یوکرین پرحملے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ روس یوکرین پرحملے کے لئے بہانہ تلاش کررہا ہے اور فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس کسی بھی وقت فوجی کارروائی کرسکتا ہے تاہم مسئلے کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے۔اس سے قبل روس نے یوکرین سے کچھ فوجی واپس بلانے کا دعوی کیا تھا لیکن یوکرین کے صدر اورامریکا نے روسی دعوے کومسترد کرتے ہوئے کہاتھاکہ روسی فوجیوں کی واپسی کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں