English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیدرلینڈز میں آیندہ ہفتے سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

القمر

ایمسٹرڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک) نیدرلینڈز میں آیندہ ہفتے کورونا وائرس سے متعلقہ تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔ وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے تیز رفتار پھیلاؤ کے باوجود نیدرلینڈز اپنے ہاں یہ پابندیاں ختم کر رہا ہے۔ ڈچ وزیر صحت ایرنسٹ کوئپرز کے مطابق 25 فروری سے ملک لگ بھگ عالمی وبا سے پہلے کی سی صورت حال کی جانب لوٹ جائے گا۔ ماسک پہننا لازمی نہیں ہو گا جب کہ قرنطینہ کی مدت بھی فقط 5روز تک محدود کر دی جائے گی۔ وزیرصحت نے تاہم کہا کہ ابھی ملک نے اومیکرون کے پھیلاؤ کا نکتہ عروج عبور کیا ہے ،تاہم یہ وائرس ابھی ختم نہیں ہوا۔واضح رہے کہ اومیکرون کے باعث جرمنی میں یومیہ کیسوں کی تعداد تشویش ناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

The post نیدرلینڈز میں آیندہ ہفتے سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے