ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیکا قانون میں ترمیم انتہائی خطرناک ہے‘سعید غنی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیکا قانون میں ترمیم انتہائی خطرناک ہے،پیکا قانون میں ترمیم زبان بندی کی کوشش ہے،کسی پر بھی فیک نیوز کا الزام لگا کر ان کو پکڑا جاسکتا ہے، ملکی تاریخ میں جھوٹی خبریں پی ٹی آئی سے زیادہ کسی نے نہیں پھیلائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کو 2013ء سے لاگو کریں اور دیکھیں کے اب تک جس نے غلط خبریں پھیلائی ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک یہ حکومت رہے گی ہر مہینے پیٹرول، سبزی، بجلی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے تو پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں