English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بے حس وزیر خزانہ کو پاکستان سستا ترین ملک نظر آتا ہے،جاوید قصوری

القمر

لاہور ( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے جبکہ وزیر خزانہ کو اب بھی پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک نظر آتا ہے۔ وزیر خزانہ اپنی اور دیگر وفاقی وزراءکی کرپشن کے ذریعے خوشحالی کے بجائے عوام کی دکھ، تکلیف اور مشکلات پر نظر ڈالیں ،تبھی ان کو احساس ہوگا کہ لوگ کتنی اذیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حکمرانوں کی ڈھٹائی اور بے حسی کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ سوئس اکاﺅنٹس میں 1400پاکستانیوں کے کھربوں روپے کے اثاثے بے نقاب ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ پانامہ لیکس، پنڈورا پیپرز اور اب سوئس اکاﺅنٹس میں ہزاروں پاکستانی منظر عام پر آچکے ہیں، مگر مجال ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ان کے خلاف کسی قسم کا بھی کوئی اقدام کیا ہو۔ ان حکمرانوں کے پاس محض زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم وزیر اعظم عمران خان اور انکی ساری ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ دیکھ چکی ہے۔ ان کے پاس اہلیت ، صلاحیت اور قابلیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ حکمرانوں کی کارکردگی اشتہارات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ محمد جاوید قصور ی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اگر حکمران عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتے تو ان کو اقتدر میں رہنے کا بھی کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ملک و قوم داخلی و خارجی دونوں محاذوں پر مسلسل ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے