English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرواہ گورچانی،مہنگائی میں یومیہ اجرت والا مزدور پریشان ہے

القمر

 

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت)مہنگائی کے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنے والا غریب طبقہ پریشان،منافع خوروں نے غریبوں کا خون چوسنا شروع کر دیا،مہنگائی کے طوفان سے شہری پریشان ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے بعد روز مرہ کھانے پینے کی اشیا میں ہوشربا اضافہ ،یومیہ اجرت پر کمانے والے پریشان ہو گئے مرغی ،گائے ،بکرا ، ڈبے کا دودھ ،کوکنگ آئل گھی سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں اضافے سے عوام اذیت کا شکار۔ تفصیلا ت کے مطابق آئے روز پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کا بہانا بنا کر تاجروں نے کھانے پینے کی اشیا روزمرہ میں من مانا اضافہ کر دیا جبکہ ٹرانسپورٹرز نے بھی اندرون ضلع چلنے والی گاڑیوں کے کرائے میں من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔تاجروں دکانداروں ہوٹل مالکان کی جانب سے من مانے اضافہ کے باوجود تعلقہ انتظامیہ مکمل خاموش ہے پرائس کنٹرول کمیٹی اور آر ٹی اے نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے تاجر دکاندار اور ٹرانسپورٹر اپنی من مانی کررہے ہیں اور غریب کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو گیا ہے عوام اشیا روزمرہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا ذمے دار وفاقی اور صوبائی حکومت کو قرار دیتی ہے ۔میرواہ گورچانی کے شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میرواہ گورچانی اور گردونواح کے علاقوں میں اشیا روزمرہ کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے