بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی صدر میشال عون نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحدی خلاف ورزیاں بند کرانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان کی خودمختاری کی بار بار خلاف ورزیوں کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ صدرعون نے لبنان کے صدر دفتر میں بین الاقوامی ہنگامی افواج کے کمانڈر کرنل سٹیفانو ڈیل کے ساتھ ملاقات کے دوران زور دیا کہ لبنان زمینی طور پر اپنے حقوق اور مکمل خودمختاری پر قائم ہے۔ اس سے قبل ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لبنان بین الاقوامی قوانین اور چارٹر کے مطابق امن اور استحکام کو برقرار رکھنے اور قرارداد کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔
