English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیاسے سیریز ، قومی ٹیم نے حتمی تیاریوں کا آغاز کردیا

رالپنڈی : پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیسٹ کھلاڑی آسٹریلیا سے سیریز سے قبل تیاریوں میں مصروف ہیں، بیٹنگ کوچ محمد یوسف کھلاڑیوں کو ٹپس دے رہے ہیں

راولپنڈی(جسارت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ کیلئے حتمی تیاریوں کا آغاز کر د یا۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کیا ،کھلاڑیوں نے پہلے روز بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں،قومی ٹیم آج بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی ۔جبکہ مہمان ٹیم ایک روز قرنطینہ اور کرونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں کل ٹریننگ کا آغاز کریگی۔آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ منگل کو آن لائن پریس کانفرنس کرینگے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4مارچ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی پریکٹس کے لیے پنڈی اسٹیڈیم پہنچی ۔ پہلے پریکٹس سیشن میں کپتان بابر اعظم ، امام الحق ، فواد عالم ،ساجد خان، نعمان علی، سعود شکیل اور سرفراز احمد شریک ہوئے ، اظہر علی اور نسیم شاہ شاہ منگل کو پریکٹس سیشن کو جوائن کریں گے۔قومی ٹیم نے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی زیر نگرانی پہلے روز پریکٹس میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے پہلے روز بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ پی سی بی کے مطابق یکم مارچ صبح ساڑھے 11بجے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آسٹریلوی کپتان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2روز بائیوسیکیورببل میں رہے گی جس کے دو دن بعد آسٹریلین ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے