بچارسٹ: مشرقی رومانیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر مشرقی رومانیہ میں ایک لاپتا لڑاکا طیارے اور اس کے پائلٹ کی تلاش کے لیے نکلا تھا، تاہم حادثہ کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ رومانیہ کی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر آئی اے آر 330 کو حادثے کے نتیجے میں 7 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں پانچ کریو ممبران بھی تھے جن میں سے دو بحریہ کے تیراک تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد بھی مگ 21 ائیرکرافٹ اور اس کے پائلٹ کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، لاپتا جہاز کے پائلٹ نے خراب موسم کی اطلاع دی تھی جس پر اسے واپس بیس آنے کی ہدایت دی گئی لیکن پائلٹ واپس نہ آسکا جس کے بعد جہاز کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔

