منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائنی فوج نے ملک کے جنوب میں حالیہ کارروائی میں داعش سے منسلک 7جنگجوؤں کو ہلاک کرکے بھاری تعداد میں ہتھیار قبضے میں لے لیے۔ عسکری سامان میں اسلحہ ، بم اور بارودی سرنگیں شامل ہیں،جنہیں حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ فوجی حکام نے بتایا کہ 60 عسکریت پسند لاناو ڈیل سور صوبے میں ماگوئنگ کے قریب دور دراز کیمپ میں موجود تھے ۔ لڑائی میں ایک فوجی ہلاک اور 5دیگر زخمی ہوئے۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کا رہنما ابو زکریا ہلاک ہونے والوں میں شامل تھا یا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
The post فلپائن: فوجی کارروائی میں داعش کے 7جنگجو ہلاک‘ بھاری ہتھیار برآمد appeared first on Daily Jasarat News.
