English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مکہ مکرمہ معتمر ین کیلیے تعداد کی شرط ختم

ریاض: امام کعبہ و حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس ائمہ حرم کے اجلاس سے مخاطب ہیں

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کے لیے تعداد کی شرط ختم کردی گئی ۔ سعودی وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق ربیعہ نے کہا ہے کہ 2سال پہلے عمرہ کی ادائیگی کورونا وبا کی وجہ سے محدود کردی گئی تھی ،تاہم اب عمرہ کی سعادت سب کے لیے عام کردی گئی ہے۔انہوں نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ سے وضاحت کی کہ اللہ کے فضل و کرم سے توکلنا ایپ کے ذریعے جب چاہیں عمرہ کی بکنگ کروائیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آپ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ اقدامات مکہ مکرمہ میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے کیے گئے،تاہم اب انہیں ختم کردیا گیا ہے۔ وزیر حج و عمرہ نے بتایا کہ 228 عمرہ کمپنیاں اور ادارے عازمین کوان کی آمد سے لے کر عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آنے والے عرصے میں بیرون ملک اور دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ عمرہ کمپنیاں اور ادارے زائرین کو مصر، تونس، لیبیا، ہندوستان، پاکستان سے وصول کرنے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب رمضان المبار ک کے حوالے سے ائمہ حرم کا اجلاس ہوا،جس میں امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدید نے خطاب کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے