اوٹاوا(جسارت نیوز)کینیڈا کے اسکئیر برائن میکیور نے ونٹر پیرالمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ 16 گولڈ میڈلز حاصل کر کے ریکارڈ برابر کر دیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے گیرذ شون فیلڈر نے بنایا تھا۔ برائن میکیور نے بیجنگ ونٹر پیرالمپکس میں 3گولڈ میڈلز حاصل کئے، جس کے بعد ان کے گولڈ میڈلز کی مجموعی تعداد 16ہو گئی ہے۔اس تاریخ ساز کارنامے کے بعد میکیور نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب اب بھی حریف ہیں، لیکن میں اب تھک چکا ہیں۔میکیور نے کہا کہ میں نے 20پیرالمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے جو غیر معمولی بات ہے۔میکیور کا کہنا تھا کہ ریکارڈ برابر کرنے پر مجھے بے حد خوشی ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں اگلے پیرالمپکس میں کھیل کر اس ریکارڈ کو توڑ سکوں گا۔میکیور نے کہا کہ اب مجھے آنکھوں کی بیماری نے آن گھیرا ہے میرے لئے بہت مشکل ہو چکا ہے کہ میں اگلے ایونٹ تک خود کو فٹ رکھ سکوں۔میکیور نے کہاکہ ایمانداری سے بتا رہا ہوں کہ ریکارڈ بننا بہت اچھا لگتا ہے مگر یہ کبھی بھی میرے ذہن میں نہیں رہا۔