English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شارع فیصل پر ٹرک نے باپ اور 2 بیٹیوں کو کچل ڈالا

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل پر ٹرک نے باپ کو 2 بیٹیوں سمیت کچل ڈالا، حادثہ تعمیراتی مقاصد کیلیے استعمال ہونے والی مکسچر مشین کے ڈرائیورکی غفلت سے پیش آیا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سڑکوں پر دندناتے ہیوی ٹریفک نے مزید 3 زندگیاں چھین لیں، عوامی مرکز کے قریب مکسچر مشین لے جانے والے تیز رفتار ٹرک نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 35 سالہ ظہیرالدین اس کی بیٹی 8 سالہ بتول اور 12 سالہ شجیہ جاں بحق ہوگئیں۔ متوفی کے بھائی نے بتایا کہ ظہیرالدین چاول کے دانوں پر نام لکھا کرتے تھے اور ظہیر رائس بابا کے نام سے مشہورتھے ان کی 2 ہی بیٹیاں تھیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں ایکسپو سینٹر کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے کراچی یونیورسٹی کی طالبہ کو کچل کر ہلاک کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے