English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسیہ اندرابی سمیت 3 کشمیری رہا، 14پر فرد جرم عاید

القمر

نئی دہلی(اے پی پی)بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے دختران ملت کی غیر قانونی طور پر نظر بندسربراہ آسیہ اندرابی، کشمیری فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف اورایک کشمیری دکاندار جاوید احمد بٹ کو ان کے خلاف قائم کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں بری کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی نئی دلی میں عدالت نے 16مارچ کے اپنے حکم میں فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف، دکاندار جاوید احمد بٹ اور آسیہ اندرابی کوناکافی شواہد کی بنا پر بری کردیاہے، جن کے خلاف این آئی اے نے 2017ء میں فنڈنگ کا ایک جھوٹا مقدمہ درج کیاتھا ۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، الطاف احمد شاہ، معراج الدین کلوال، پیر سیف اللہ، ایازمحمد اکبر، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، انجینئر عبدالرشید اور ظہور احمد وٹالی سمیت 17 کشمیری رہنمائوں کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے غیر قانونی طورپر نظربند کردیا تھا ۔ تاہم عدالت نے غیر قانونی طورپر نظربند دیگر 14 کشمیری رہنمائوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت فردجرم عاید کرنے کا حکم جاری کیا۔

The post آسیہ اندرابی سمیت 3 کشمیری رہا، 14پر فرد جرم عاید appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے