English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علیم خان گروپ ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ نہیں دے گا، ترجمان میاں خالد محمود

القمر

لاہور:علیم خان گروپ نے ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔

ترجمان علیم گروپ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہر مخلص کارکن کوپرویز الہٰی کی نامزدگی پر اعتراض ہے،کمال ہے کہ اب نیا پاکستان پرویز الٰہی بنائیں گے،اگرنیا پاکستان پرویز الہٰی بنائیں گے تو پی ٹی آئی کو بنانے کی کیا ضرورت تھی۔

علیم ترین گروپ کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الٰہی کو بلاتے تھے ہم انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے، پہلے 4سال بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا ، اب پرویز الٰہی کو نامزد کر دیا۔

ترجمان میاں خالد کا مزید کہنا تھا کہ ترین گروپ کے ساتھی محب وطن اور قوم کا درد رکھنے والے ہیں، تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الٰہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے، کوئی سودے بازی نہیں کرینگے، اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے