English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 عدالتوں کے نائب کورٹ کی تعیناتی کا اختیار ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے

القمر

لاہور: سیشن جج لاہور نے شہر کی تمام عدالتوں میں نائب کورٹ کی تعیناتی کے اختیارات ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو سونپ دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج نے پولیس رولز 1934 کے تحت لاہور کی تمام عدالتوں کے نائب کورٹ لگانے کا اختیار ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو دے دیا۔سیشن جج لاہورنے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو ہدایات جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اہندہ سے عدالتی نائب کورٹ کی حاضری اور کارکردگی چیک کریں گے ۔ایس ایس ہی انوسٹی گیشن نے سیشن ججوں کو تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ عدالتوں میں نائب کورٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی منظوری سے لگاے جائیں گے ۔احکامات سیشن جج نے کریمنل جسٹس کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں جاری کیے گئے ۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راے مشتاق کے پاس لاہور کی عدالتوں میں پراسیکیوٹر مقرر کرنے کا پہلے اختیار تھا اب نائب کورٹ بھی لگانے کا اختیار مل گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے