کوئٹہ(جسارت نیوز)ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے کہا کہ لسبیلہ انتظامیہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے اور انہیں انڈور گیمز کے مواقع میسر کیلئے بھرہور اقدامات اٹھارہی ہے ،یوتھ امپاورمنٹ انیشیٹیٹیو پروگرام کے تحت مختلف انڈور گیمز کا انعقاد نوحوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی جانب اہم قدم ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفیسر کلب میں مختلف انڈور گیمز کے نائٹ مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے کہا کہ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے نوجوانوں میں مثبت تبدیلی اور انکا ٹیلنٹ متعارف ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ نوجوانوں کو سماجی ترقی کے عمل میں شامل کرنے کیلئے دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کرنے کے موا قع میسر کئے جائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ‘تمام نوجوانوں کے لیے پاکستان کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع موجود ہیں اور تمام نوجوان اپنے مستقبل میں ایک مرحلے کے ساتھ معاشرے کا ایک بااختیار حصہ محسوس کرسکیں،افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھوزوہیب امان لاسی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ یوسف بلوچ ،سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالصمد رونجھو، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوتھل محمد خان دودا، ایکسیئن بی اینڈ آر لسبیلہ شہاب مگسی، انجینئر مہراب بلوچ، ہنگول نیشنل پارک کے آفیسر راجہ آصف کھوسہ، ڈی ایس پی موٹروے پولیس سید راشد علی شاہ، ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، ایم ایس ڈاکٹر احسان بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عبدالستار بلوچ، ڈی ایس پی اوتھل بیلہ عابد علی جدون، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردارزادہ غلام سرور شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔
