
منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 123 ہو گئی ۔ شدید طوفانی صورت حال نے فلپائن کے بڑے حصے کو متاثر کیا ہے۔ رواں برس سمندری طوفان میگی فلپائن سے ٹکرانے والا پہلا طوفان ہے۔ 7ہزار 600جزائر پر مشتمل فلپائن میں سالانہ 20سمندری طوفان آتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کئی روز سے جاری موسلادھار بارش کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو عارضی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔
