English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے بجلی 4.85 روپے مہنگی کردی،پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد

القمر

اسلام آباد( نمائندہ جسارت+خبر ایجنسیاں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے فی یونٹ بجلی 4 روپے 85 پیسے مہنگی کر دی گئی۔بجلی مہنگی کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرا کا اپنے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ بجلی فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔4 سال میں بجلی، گیس صارفین پر 10 کھرب کا بوجھ ڈالا گیا،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا ہے کہ صارفین سے یہ وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔نیپرا کا مزید کہنا ہے کہ صارفین پر جی ایس ٹی کے سوا پونے 38 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے اضافے کی سمری وزیراعظم نے قبول نہیں کی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ یاد رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر ورکنگ تیار کی تھی۔ٹیکسز کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51روپے 32پیسے ، پیٹرول کی قیمت میں 21روپے 30پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 36روپے 5پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 38روپے 89پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل پر زیادہ سے زیادہ لیوی 30روپے اور جی ایس ٹی 17فیصد کرکے بھی ورکنگ تیارکی گئی تھی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 119روپے ، پیٹرول 83روپے 50پیسے ،مٹی کا تیل 77روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 77روپے 31پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے