English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الزامات کی سیاست ترک کرکے ملکی خودمختاری یقینی بنائی جائے ،عثمان کشمیری

القمر

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) خدمت کمیٹی کے چیئر مین محمد عثمان کشمیر ی نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کو ترک کرکے ملک کی خودمختاری اور معاشی ترقی کو یقینی بنایا جائے ،عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور غربت کے خاتمے کے لیے بڑے فیصلے و اقدامات کیے جائیں ،رمضان المبارک میں مہنگائی نے تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوڑ دیے ،ذخیرہ اندوزی اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونا بھی مہنگائی کا بڑا سبب ہے، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی لاکر ہی مہنگائی کوکم کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پر یس کلب پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں سے مکمل اجتناب کیا جائے اس کا سارا بوجھ غریب پر پڑتا ہے اور ملک مقروض ہوجاتا ہے ،حکمران طبقہ ملکی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے معاشی استحکام کے لے کام کریں، اسرائیلی فوج کا مسجد اقصٰی پر دھاوا بولنے اور نہتے عوام پر فائرنگ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطینی عوام پر اسرئیلی جارحیت و بربریت کے خلاف عالمی قوتوں اور اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،فلسطینیوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جارہا ہے اور مسجد اقصٰی کے دروازے نماز کے لیے بند کرنا ظلم ہے ،اسرائیل سے غاصبانہ قبضہ ختم کرانے اورفلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لیے مسلم ممالک کو آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ دار نمازیوں پر اسرئیلی فوج کی شیلنگ اور فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے